گھبرانا نہیں ہے

Follow
گھبرانا نہیں ہے
گھبرانا نہیں ہے

وزیر اعظم صاحب کیونکہ ایک مایہ ناز کرکٹراور کپتان بھی رہیں ہیں ۔اس لئے وہ ہر چیز میں کرکٹ کی زبان استعمال کرتے ہیں۔

Release Date:Genre:Developed By:Publisher:
Spread the love

وزیر اعظم صاحب کیونکہ ایک مایہ ناز کرکٹراور کپتان بھی رہیں ہیں ۔ اس لئے وہ ہر چیز میں کرکٹ کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ حقیقت میں حکومت کرنا اور کرکٹ کھیلنے میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ لاک ڈاؤن جب 15 رمضان کے بعد کھولا گیا تو عوام کو لگا کہ حکومت نے سب کچھ کھول دیا ہے ، اس لئے کورونا نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ یہ تو یہودی سازش ہے۔ رہی سہی کسر جناب چیف جسٹس صاحب نی پوری کر دی تھی۔ کیوںکہ عوام نے عید کا جوڑا پہن کر سونا تھا ، اس لیے شاپنگ بہت ضروری تھی۔ کیوںکہ جان کا تو پتہ نہیں لیکن عید پہ ‘ششکے’ پورے ہونے چاہئے ۔ اسکے بعد خان صاحب کو بھی احساس ہو گیا کہ مختاریا گل ود گئی ہے ، اس لئے انھوں نے بھی دبے الفاظ میں کہا کہ میرے عزیز ہم وطنو اب تھوڑا گھبرا لیں ۔خان صاحب کے نعرے میں تبدیلی آئی جو پہلے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا تھا ، اب اللّه کا شکر ہے وہ تبدیل ہو کر کورونا سے بچنا ہے ہوگیا ہے ۔لیکن عوام ابھی بھی زہر کے ٹیکے جیسی من گھڑت کہانیوں پہ یقین کر کے نقصان اپنا ہی کر رہے ہیں ۔حالیہ رپورٹ میں کورونا کے خلاف حکمت عملی میں پاکستانی سرکار کا  138 نمبر ہے لیکن ہمارے خان صاحب اپنی کابینہ سے بہت مطمئن اور خوش نظر آتے ہیں۔ خیر اس سارے معاملے میں عوام کا بھی قصور ہے جنہوں نے SOPs پہ عمل نہ کیا اور نتیجہ ہمارے سامنے ہے ۔ اب بھی وقت ہے ہم سب اس وبا کو سنجیدہ لیں اور یہ بات مان لیں کہ یہ واقع ہی ایک جان لیوا بیماری ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت احتیاط کریں اپنوں کے لیے ۔ ہر چیز حکومت پہ چھوڑیں گے تو نقصان آپ کا ہی ہے ۔

 

دانش غنی
12/06/2020

Latest Images

No items found.

Latest Videos

No items found.

Lost Password

Sign Up